Wednesday, August 31, 2016

آواز دے رہی ہے یہ کس کی نظر

آواز دے رہی ہے یہ کس کی نظر مجھے ؟ 

شاید ملے کنارہ وہیں ڈوب کر مجھے

چاہا تجھے تو خود سے محبت سی ہو گئی 

کھونے کے بعد مل گئی اپنی خبر مجھے


ہر ہر قدم پہ ساتھ ہوں سایہ ہوں میں تیرا 

اے بیوفا دکھا تو ذرا بھول کر مجھے

دنیا کو بھول کر تیری دنیا میں آ گیا 

لے جا رہا ہے کون ادھر سے ادھر مجھے ؟

دنیا کا ہر نظارہ نگاہوں سے چین لے 

کچھ دیکھنا نہیں ہے تجھے دیکھ کر مجھے

No comments:

Post a Comment

03457568685