کبھی یہ حال کہ دونوں میں یک دلی تھی بہت----------------------------- کبھی یہ مرحلہ جیسے کہ آشنائی نہ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مممد نوید

Wednesday, June 12, 2013

میرے ہاتھوں میں تاش کے پتے

میرے ہاتھوں میں تاش کے پتے

ان کے ہاتھوں میں نبض پتوں کی

شرط یہ تھی کہ جیتنے کے لیے

چار پتوں میں اک تسلسل ہو

" پان کا بادشاہ " تھا ان کی طلب

مجھ کو درکار " پھول کی بیگم "

ان کے چہرے پہ اعتماد کا نور

میری آنکھوں میں صرف حیرانی

میں نے دانستہ اپنے ہاتھوں سے

" پان کا بادشاہ " ہی پھینک دیا

قہقہے سے ابل پڑے ہر سو

اور میں سوچتا ہوں رہ رہ کر

تیرہ پتوں کے کھیل میں کل رات

جیت جاتا تو مات ہو جاتی




No comments:

Post a Comment

03457568685