"مگر محبت ہوتی کیسے ہے؟" اس نے تعجب سے پوچھا۔
"بالکل اچانک، جب آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ کوئی آپ کے اندر اگنا شروع ہوگیا ہے ۔ محبت ایک دوسرے کے اندر اگنا ہے ۔ پہلے تو کسی بیج کی طرح دوسرے کے اندر فنا ہونا، اپنا آپ مٹا دینا پھر اگنا۔ جوں جوں محبت بڑھتی ہے ایک دوسرے کے اندر جڑیں گہری ہوتی جاتی ہیں اس پودے کو ہر روز تازہ محسوسات اور جذبوں کی کھاد، آنسوؤں کا پانی، دوسرے کے سانسوں کی ہوا اور من کی پر حرارت دھوپ کی ضرورت رہتی ہے "
"اگر کبھی آپ کو اپنا آپ مرجھاتا ہوا محسوس ہو تو سمجھ لو کہ دوسرے کے من کی زمین پتھریلی ہوگئی ہے اور اس نے اپنی جڑیں آپ کے اندر سے بڑی بے دردی سے سمیٹ لی ہیں"
No comments:
Post a Comment
03457568685