کبھی یہ حال کہ دونوں میں یک دلی تھی بہت----------------------------- کبھی یہ مرحلہ جیسے کہ آشنائی نہ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مممد نوید

Friday, June 14, 2013

Meine Soch Rakha Hai Tery Loat Aany Per . . .

Meine Soch Rakha Hai Tery Loat Aany Per . . .


Tanz Karne Waloon Ka Khoob Dil Jalaaengay . . . !!

جس روز میں

جس روز میں اس شخص سے مل کر نہیں آتا

رستے میں ہی رہتا ہوں کبھی گھر نہیں آتا

را رستہ بھی

مرا رستہ بھی کوئی روکتا ہے

کسی کی راہ میں حائل ہوں میں بھی

مجھے پڑھتے ہو کیوں لوگو

مجھے پڑھتے ہو کیوں لوگو

مجھے تم مت پڑھو کیوں کہ

اُداسی ہوں الم ہوں غم زدہ تحریر ہوں میں تو

جسے لکھا گیا رنجیدہ عالم میں

مجھے تم مت سنو لوگو کہ میں تو

کرب کے موسم کا نغمہ ہوں

دکھی بلبل کی آوازوں میں شامل ہوں

کسی ٹوٹے ہوئے دل سے نکلتی آہ ہوں میں تو

کئی روتی ہوئی آنکھوں کا آنسو ہوں

مجھے کیوں دیکھتے ہو تم

میں پتلی ہوں ، تماشا ہوں

میں لاشہ ہوں

غموں کو درد کو دل میں چھپائے جی رہی ہوں میں

مجھے پڑھتے ہو کیوں لوگو

کہ مجھ کو اُ س گھڑی لکھا گیا

جب کاتبِ تحریر کی آنکھوں سے اشکوں کی روانی تھی

وہ خود حیران تھا ، غمگین تھا اور دل گرفتہ تھا

مجھے پڑھتے ہوئے لوگو مجھے پڑھ کر


کہیں تم مبتلا غم میں نہ ہو جاؤ

مجھے تم مت پڑھو لوگو

ریزہ ریزہ سپنوں والے

ریزہ ریزہ سپنوں والے

ٹوٹے چہرے

آدھے لوگ

جانے والے کب آتے ہیں

کیوں کرتے ہیں وعدے لوگ


آس میں بیٹھی شہزادی کی

مانگ میں چاندی جھانک چکی

اتنی دیر سے کیوں آتے ہیں

آخر یہ شہزادے لوگ


پیار کی راہ پہ انگلی تھامے

اندھا دھند چل پڑتی ہیں

نا سمجھی میں مر جاتے ہیں

ہم سے سیدھے سادے لوگ


ہم دونوں میں کون ہے مجرم

یہ طے ہونا مشکل ہے

آدھا شہر تھا حامی اسکا

ساتھ تھے میرے آدھے لوگ .

Kitni Mehdood

Kitni Mehdood Si Hai Dunya Meri..


Ik Mein Hoon.... Ik Muhabbat Teri..!!!

Kahani me koi

Kahani me koi Radd-o-badal kar......

Mera marna abhi banta nahi hai...!!

اتنی سَیاہ رات

اتنی سَیاہ رات میں کس کو صدا ئیں دوں

ایسا چراغ دے جو کبھی بولتا بھی ہو

"مگر محبت ہوتی کیسے ہے

"مگر محبت ہوتی کیسے ہے؟" اس نے تعجب سے پوچھا۔


"بالکل اچانک، جب آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ کوئی آپ کے اندر اگنا شروع ہوگیا ہے ۔ محبت ایک دوسرے کے اندر اگنا ہے ۔ پہلے تو کسی بیج کی طرح دوسرے کے اندر فنا ہونا، اپنا آپ مٹا دینا پھر اگنا۔ جوں جوں محبت بڑھتی ہے ایک دوسرے کے اندر جڑیں گہری ہوتی جاتی ہیں اس پودے کو ہر روز تازہ محسوسات اور جذبوں کی کھاد، آنسوؤں کا پانی، دوسرے کے سانسوں کی ہوا اور من کی پر حرارت دھوپ کی ضرورت رہتی ہے "


"اگر کبھی آپ کو اپنا آپ مرجھاتا ہوا محسوس ہو تو سمجھ لو کہ دوسرے کے من کی زمین پتھریلی ہوگئی ہے اور اس نے اپنی جڑیں آپ کے اندر سے بڑی بے دردی سے سمیٹ لی ہیں"

میں ان میں بھٹکے ہوئے جگنو کی طرح ہوں

میں ان میں بھٹکے ہوئے جگنو کی طرح ہوں
اس شخص کی آنکھیں ہیں کسی رات کی مانند